By: dr.zahid Sheikh
آغوش تیری آج بھی ماں ڈھونڈتا ہوں میں
تو مجھ سے ہو گئی ہے نہاں ڈھونڈتا ہوں
آئیں ہیں تیرے بعد بھی خوشیاں اگرچہ پاس
لیکن رہا ہوں تیرے لیے میں سدا اداس
وہ قہقہے رہے نہ وہ پہلے سا ہے قرار
یہ زندگی ہے یا کہ مسلسل ہے ایک یاس
تجھ سے کروں آ غم کو بیاں ، ڈھونڈتا ہوں میں
آغوش تیری آج بھی ماں ڈھونڈتا ہوں میں
بچپن مرا لوٹا دے مجھے پھر سے پیار کر
اسکول بھیجنے کے لیے پھر تیار کر
میں ضد کروں تو مجھ کو منا لینا پیار سے
گھر کو چمن بنا دے نئی اک بہار کر
اب ہر جگہ پہ تیرا نشاں ڈھونڈتا ہوں میں
آغوش تیری آج بھی ماں ڈھونڈتا ہوں میں
پڑ تی تھی غم کی دھوپ نہ جس کی دعاؤں سے
محروم ہو چکا ہوں اسی ٹھنڈی چھاؤں سے
آجا لپٹ کے تجھ سے میں رو لوں تو ایک بار
جی بھر کے پیار کر تو لوں ماں تیرے پاؤں سے
تیرا پتا میں پاؤں کہاں ڈھونڈتا ہوں میں
آغوش تیری آج بھی ماں ڈھونڈتا ہوں میں
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?