By: M.Asghar
کہا میرا دل رکھنے کو دوست کہتے ہیں تم اچھے شاعر ہو
جواب آیا کیا حسینوں کی ثناہ کرنے میں بھی ماہر ہو
کہا کسی کی تعریف کرتے وقت ہم غلط بیانی نہیں کرتے
جواب آیا اسی لیے حسیں لوگ تم سے پیار نہیں کرتے
کہا اپنی ناگن جیسی زلفوں کا اسیر بنا لیجیے
جواب آیا ہر روز اسی طرح ہماری ثناہ کیجیے
کہا آپ کے ہونٹ مے کے پیالے ہیں
جواب آیا انہوں نے کئی لوگ تباہ کر ڈالے ہیں
کہا تمہارے گالوں کی لالی میری زندگانی ہے
جواب آیا یہ تیرے لیے خطرے کی نشانی ہے
کہا کب تک مجھے چاہتے رہو گے
جواب آیا جب تک میرے لیے غزلیں سناتے رہو گے
کہا آپ کی آنکھیں بڑی پیاری ہیں
جواب آیا یہ اصغر کے دیدار کی ماری ہیں
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?