By: Wasi Shah
موبائل کی بیل بجتی ہے
گھر کے اس کونے میں جس میں
سب سے بڑھ کر
سب سے واضح
سگنلز فون پر آتے ہیں
اُس کونے میں کھڑے ہوئے بھی
کیوں کہتے ہو
صاف نہیں ہے کچھ آواز
پھر باہر یا چھت پر جاکر
گھنٹوں گھنٹوں
کس سے باتیں کرتے ہو تم
کون ہے وہ
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?