By: وشمہ خان وشمہ
'جنہیں بھولنے میں زمانے لگے"
وہ پھر سے مجھے یاد آنے لگے
وہ میری محبت میں پاگل کہاں
مگر مجھ کو پھر بھی دوانے لگے
جو دیکھا مجھے تو مرے حال پر
وہ بیساختہ مسکرانے لگے
خلوص و محبت کو دیکھے گا کون
اگر مجھ کو وہ آزمانے لگے
وہ دولت کے بدلے مجھے چھوڑ کر
وہ کیا ظلم دیکھو کمانے لگے
یہ دنیا کے سارے الم چھوڑ کر
وہ وشمہ ترے آستانے لگے
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?