By: نادیہ عنبر لودھی
خامشی
خامشی پاؤں پھیلاۓ بیٹھی ہے
جومری آنکھیں دیکھ رہی ہیں
وہ سب آنکھوں سے عیاں کرنے کی
ہونٹوں سے ادا کر نے کی
مجھ میں سکت نہیں ہے
یا ہمت نہیں ہے
ظاہر کے پردے میں چھپی بے حسی کی آ ہٹیں
مرے کان سن رہے ہیں
مرے دل پر بڑھ رہا ہے ناامیدی کا بو جھ
سِل کے اوپر سِل دھرتا جارہا ہے وقت مسلسل
اس خاموشی کے بھیانک شور میں دبتی جارہی ہیں
مرے اندر کی سب آوازیں
سب خواہشیں
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?