By: UA
اب عید کا تحفہ لائے ہو
اب مجھ سے ملنے آئے ہو
جب عید کے سب دن بیت گئے
تب مجھ سے ملنے آئے ہو
اب کیا عید مناؤں میں
اب کیسے خود کو سجاؤں میں
کیا مہندی رچاؤں ہاتھوں پہ
کلائی میں چوڑیاں چڑھاؤں میں
اب کیا پکوان پکاؤں میں
اور کیا اب تمہیں کھلاؤں میں
جب عید کے سب دن بیت گئے
اب عید کا تحفہ لائے ہو
اب مجھ سے ملنے آئے ہو
جب عید کے سب دن بیت گئے
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?