By: Ibn.E.Raza
ظُلمت کو مٹانے نکلے ہیں
ہم دیپ جلانے نکلے ہیں
صبح ِروشن کی اُمید لیے
راہوں کو سجانے نکلے ہیں
بیزار ہیں آنکھیں خوابوں سے
اب تعبیر کو پانے نکلے ہیں
نہی لمحہ بھی نفرت کےلیے
روٹھوں کو منانے نکلے ہیں
جنہیں حاکم سہواً مان لیا
وہ لوگ دیوانے نکلے ہیں
اب وقت نہیں ہے باتوں کا
کچھ کر دکھانے نکلے ہیں
فصل ِ خزاں کی سازش سے
گلشن کو بچانے نکلے ہیں
عمر گنوا دی راہوں میں
اب گھر کو جانے نکلے ہیں
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?