By: M.ASGHAR MIRPURI
ایک مدت سے رہی ہے یہ آرزو میری
کےکب تجھ سے ہو گی گفتگومیری
آج دنیا ہمیں ملنے نہیں دیتی ہے
ایک دن محبت ہو گی سرخرو میری
میرا جینا اور مرنا صرف تیرے لیے
سانسوں کی بھی مختار ہے تو میری
دل تیرےخیالوں میں کھویارہتا ہے
روح بھٹکتی رہتی ہےکوبہ کو میری
میری ہر حسرت دم توڑ رہی ہے
ہر خواہش ہے لہو لہو میری
میں خزاؤں کی راہوں کا مسافر ہوں
کبھی بھول کر نہ کرنا جستجو میری
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?