By: شاہد حسرت
شامِ فرقت ڈھلے ہم نہیں چاہتے
غم سے فرصت ملے ہم نہیں چاہتے
پھر نیا وار سہنے کو تیار ہیں
تُو پریشاں رہے ہم نہیں چاہتے
ہم ترے بعد اُجڑے ہُوئے ٹھیک ہیں
اب کہیں دل لگے ہم نہیں چاہتے
تیرے پیکر کو ہم دیکھتے ہی رہیں
تُو نظر سے ہٹے ہم نہیں چاہتے
کس قدر دل نشیں ہے یہ موجوں کا شور
غم کا دریا رکے ہم نہیں چاہتے
اس قدر پیار سے تُو پکارا نہ کر
آگ دل کو لگے ہم نہیں چاہتے
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?