By: Muhammad Siddique Prihar
حسین ابن علی نے کیا ہے کاروبار عجب
اس گھرانے میں ہے صبر کا معیار عجب
افسوس کر رہی ہے آج بھی نہر فرات کی
بیٹھے تھے ارد گرد میرے پہریدار عجب
دیتی ہے گواہی ہر دور میں زمین کربلا
دیکھے ہیں شوق شہادت سے سرشار عجب
بچایا اسماعیل کوچھری سے حسین نے
ہوئے عالم ارواح میں قول و اقرارعجب
جاتا ہوں میدان میں کہتا ہے زین العابدین
رہتا ہے اہل بیت کے خیموں میں بیمار عجب
ہیں تازہ ابھی تک زخم دلوں کے صدیق
لگا ہے کرب وبلا میں ظلم کا بازر عجب
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?