Bazm e Urdu - The urdu poetry app

چمن کی تو رونق اسی سے بڑھے گی

By: عبدالحفیظ اثر

چمن کی تو رونق اسی سے بڑھے گی
سبھی پر نظر جب بھی یکساں پڑے گی

تو تفریق سے اپنا خالی ذہن ہو
اسی سے امن کی فضا بھی بنے گی

جسے علم کی بس طلب ہی رہے گی
تو رفعت جہاں میں اسی کو ملے گی

حمایت نہ مخلوط تعلیم کی ہو
یہی بے حیائی کا باعث بنے گی

جہاں میں پیامِ امن ہی تو پھیلے
دلوں کی خلش بس اِسی سے مٹے گی

جو کردار اپنے بلند ہی رہیں گے
تو عزت ہی قدموں میں اپنے گرے گی

نہ ہو ناز اپنی عبادت پہ ہم کو
جو ہو فضل ان کا تو جنت ملے گی

زمانے کا شکوہ عبث ہی تو سمجھو
جو ہو فضل اٌن کا تو ذلت ہٹے گی

کبھی اثر کا کوئی لمحہ نہ بیتے
کہ اُس کی نظر غیب پر ہی جمے گی


Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?


Download on google play Download on appstore