By: Ibn.e.Raza
اب تو ہر لمحہ وہ حصارِ نظر میں رہتا ہے
اُجالے کی طرح شام و سحر میں رہتا ہے
یہ معجزہ ء عشق ہے کہ جہاں دیکھوں
ایک ہی چہرہ میری ہر ڈگر میں رہتا ہے
کوئی شب ، شب ہی نہیں اس کے بغیر
وہ میرے دن کے پہر پہر میں رہتا ہے
تیر ی ٹھوکر سے بے ٹھکانہ کیا ہو گا رضا
سنگِ راہ تو عمر بھر رہگذر میں رہتا ہے
کس طرح ڈالے وہ ستاروں پہ کمندیں
طفلِ غریب تو لقمے کی فکر میں رہتا ہے
کہاں ڈھونڈتے پھرتے ہو مجھے کہ میں
وہ جوہر ہوں جو تیر ی چشمِ تر میں رہتا ہے
جب بھی ملتا ہے تو ملتا ہے اجنبی کی طرح
وہ شخص جو لہو کی طرح جگر میں رہتاہے
ربط نہ سہی مگریہ احسا س ہے جاں پرور
وہ میری نیک تمناوں کی فکر میں رہتا ہے
اُسے اُلجھنوں سے عجب سا اُنس ہے شائد
اسی لیے وہ ہمیشہ بھنور میں رہتاہے
قیمت یوں چکائی وصل کے اک لمحے کی
زندگی کا ہر لمحہ اب کہ ہجر میں رہتا ہے
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?