By: Maqsood Nazir OMI
کھیت کا ہر گوشہ آنیئہ ہے
پھلوں میں مزدور کا خون پسینہ ہے
پیداوار کے ہر طرف نظارے ہیں
امیر ہیں لٹیرے مزدور بچارے ہیں
دیا ہے خالق نے مخلوق کے منہ میں نوالہ
ذخیرہ زدوں نے لگایا ہے اناج کو تالہ
کون بنے گا موسیٰ اب دُورَ فرعون میں
توڑے گا گوداموں کو خوراک عام کرے گا
تقسیم چیزوں میں مساوات کب ہوگا
پھر غریب بھی پیٹ بھر کر سوئے گا
چکھے گا مزدور بھی اپنی محنت کا پھل
غریب امیر سے کم انسان نہ رہے گا
مقصود ہے رزق سب کا الہیٰ ہاتھ میں
تو انسانوں کو خدا بننے سے کون روکے گا
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?