By: سعید راہی
نہیں ہے یہ ترا کوچہ نہیں ہے
یہاں کوئی صدا دیتا نہیں ہے
تجھے چھو کر اسے پہچان لیں گے
اگر ہم نے خدا دیکھا نہیں ہے
ذرا سوچو تو اس کی پیاس لوگو
وہ بادل جو کہیں برسا نہیں ہے
نئے چہرے لیے پھر آؤ یارو
یہ دل پوری طرح ٹوٹا نہیں ہے
غنیمت جان تو دو پل بھی راہیؔ
وفا کا راستہ لمبا نہیں ہے
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?