By: NEHAL INAYAT GILL
کرتے ہیں میرے اپنے میرے زوال کی خواہش
اصرار ہے اُنکا ایسا جیسے بھال کی خواہش
زبان ترے نام کی دیوانی نظر منتظرِ صورت
ترا تصور جانِ جاں میرے خیال کی خواہش
نہ بدلے میری قسمت کے دھاگے رہے اُداس
دسمبر میں تھی بہت نئے سال کی خواہش
لوٹ آؤ تم اب کہ احساس اختیام پہ پہنچا
محبت کے مفلسوں کو ہے ملال کی خواہش
جو مانگا میں نے تجھے ، خدا نے کہا
مانگا میرا عظیم کرشمہ کی کمال کی خواہش
بچھڑتے وقت خاموش رہے لفظ زبان پہ رکھے
خواب لئے ہاتھ میں کی سوال کی خواہش
اِک تھی کومل پَری جسے رہتا تھا میرا انتظار
اُسکے بعد نہ کی کسو نہالؔ کی خواہش
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?