By: M.Asghar
جو لوگ سینے میں قرآن رکھتے ہیں
وہ اپنے رب پہ پختہ ایمان رکھتے ہیں
اپنے الله سے ڈرنے والے انسان
دل میں فکر دو جہان رکھتے ہیں
ہماری باتوں سے کسی کو دکھ نہ پہنچے
اس بات کا ہم دھیان رکھتے ہیں
ہم کبھی اپنا نام ونسب نہیں بدلتے
ہر جگہ اپنی اک پہچان رکھتے ہیں
خدا کے سوا کسی سے کیا ڈرنا اصغر
ہم تو ہتھیلی پہ جان رکھتے ہیں
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?