By: UA
یہ میں نے کب کہا تَم سے
محبت ہو گئی تَم سے
یہ مانا کہ تمہارے بِن
ہمارا جی نہیں لگتا
یہ مانا کے تمہارے ساتھ
دِن اچھا گزرتا ہے
یہ مانا کہ ہمیں تَم سے
کبھی شکوہ نہیں ہوتا
شکایت ہو بھی جائے تو
یہ دِل میلا نہیں ہوتا
تمہارے مَسکرانے پہ
میرا دل مَسکراتا ہے
تمہارے اشک دیکھوں تو
میرا دِل ڈوب جاتا ہے
تمہیں کھونے کا سوچوں تو
یہ آنکھیں نم ہو جاتی ہیں
مگر پھر بھی میرے ہمراز
اتنا یاد رکھ لینا
میرے اِن سارے جذبوں کا
میری اِن ساری باتوں کا
تعلق یہ نہیں کہتا
مجھے تَم سے محبت ہے
یہ میں نے کب کہا تَم سے
محبت ہو گئی تَم سے
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?