Bazm e Urdu - The urdu poetry app

چلو کچھ خواب بنتے ہیں

By: muhammad nawaz

چلو کچھ خواب بنتے ہیں
بہاروں کے ۔ نظاروں کے
محبت کے ۔ سہاروں کے
تمنا کے ۔ کناروں کے
کہکشاں کے ۔ ستاروں کے
چلو کچھ خواب بنتے ہیں
کہ ان خوابوں کی دنیا میں
کوئی دہشت نہیں ہو گی
کوئی نفرت نہیں ہو گی
حیات اک سوگ نہ ہو گی
حقیقت روگ نہ ہو گی
چلو کچھ خواب بنتے ہیں
اس البیلی سی دنیا کے
کہ جس دنیا کے نقشے پر
لہو کا داغ نہ ہو گا
امن کا راستہ ہو گا
محبت کا مروت کا
زمانہ سلسلہ ہو گا
چلو کچھ خواب بنتے ہیں
سہانے وقت کے جاناں
کہ جب مظلوم کے دل میں
بغاوت پھر بپا ہو گی
ارادے جاگ اٹھیں گے
لٹیرے بھاگ اٹھیں گے
چلو کچھ خواب بنتے ہیں
انہی لمحات کے جاناں


Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?


Download on google play Download on appstore