Bazm e Urdu - The urdu poetry app

ابھی تو اشک محبت بہا کے آئیں ہیں

By: رضا علی مکرم

 ایک شب میری حیات کو ایسی لگی نظر
تقدیرِے دست اپنا دیکھا نے لگی ہنر
گلشن تھےخوش بہت یہ ستاروں نے دی خبر
چمکا وہ چاند جیسے ہی دل کی زمین پر
ہم اپنی پوری حکومت لٹا کے آئیں ہیں
ابھی تو اشک محبت بہا کے آئیں ہیں
ابھی طلوع محبت کا کارواں ہوگا

صبح کے سینے سے اٹھتا ہوا دھواں ہوگا
دلوں کے حال سے واقف نہ پاسباں ہوگا
اور سر جھکائے وفاؤں کا آسماں ہوگا
وہ شاخ حُسنے قیامت بچا کے آئیں ہیں
ابھی تو اشک محبت بہا کے آئیں ہیں

نشے میں ڈوبی وہ راتیں ابھی بھی تازہ ہیں
نظر نظر سے تھیں باتیں ابھی بھی تازہ ہیں
شبِ فراق کی یادیں ابھی بھی تازہ ہیں
ہیں کتنا روئیں یہ آنکھیں ابھی بھی تازہ ہیں
قدم قدم پر ہم سانسیں بچھا کے آئیں ہیں
ابھی تو اشک محبت بہا کے آئیں ہیں


Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?


Download on google play Download on appstore