By: muhammad nawaz
اے جاتی بہارو یہ مجھے جانا بتا کے
کیا تم کو ملا میرے دروبام سجا کے
سننے کو میری داستاں بے چین تھی تتلی
آئی تھی مسکرا کے گئی اشک بہا کے
اس بے رخی کا شکوہ کہاں زیب ہے ہم کو
کچھ ضابطے بھی ہوتے ہیں تکمیل وفا کے
اتنا خمار حسن کا دیکھا ہی کہاں تھا
تارے سہم رہے ہیں تیرا روپ چرا کے
بکھرے گا چار سو میرا عکس وجود ہی
اے تند ہوا دیکھ میرا نقش مٹا کے
پروانے کو تو مل گئی اک عمر جاوداں
شمع کو کیا ملا اسے شعلوں سے لڑا کے
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?