By: Shafiq Koti
جلے جلے نہ جلے اب چراغ نیم شبی
کہ آنسوؤں سے روشن فضائے نوحہ گری
یہ کس کی یاد نے بے چین کر دیا مجھ کو
یہ کس کے غم میں لگی میرے آنسوؤں کی جھڑی
یہ جس کے غم میں میری خوں فشاں ہوئی آنکھیں
شہید کرب و بلا ہیں حسین ابن علی
تیری شہادت عظمی یہ خون ذبح عظیم
جلے گا تا بہ قیامت چراغ مصطقوی
ہیں کس کے در پے آزار یہ نہ سوچ سکے
یزید و شمر کی اللہ ری یہ بے خبری
انہیں کے نانا پہ نازل ہوا کلام مجید
انہیں کے گھر سے شہادت کی خاص رسم چلی
شفیق فخر ہے ان کو شہید ہو جانا
خدا نے جن کو عطا کردیا ہے عزم علی
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?