By: UA
خوب چاہت ہے دِیوانے کی
آرزو ہے تجھے پانے کی
شمع کی آرزو میں جل جانا
یہی تقدیر ہے پروانے کی
وہ خود کو شاہِ وقت جانے ہے
جِسے کنجی ملے خزانے کی
سچی لگن لگ جائے جب
رہے پرواہ کب زمانے کی
مانگ لے یوں کہ آگئی اِکبار
گھڑی دستِ دعا اٹھانے کی
خوب چاہت ہے دِیوانے کی
آرزو ہے تجھے پانے کی
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?