Bazm e Urdu - The urdu poetry app

چپ رہتے ہیں

By: yasir khan

کچھ نہیں بولتے ہم چپ رہتے ہیں
ہم نے کھائی ہے قسم چپ رہتے ہیں

بولتی ہیں اب صرف خوشیاں اسکی
اور میرے سب غم چپ رہتے ہیں

اتنے پیارے شخص سے ملے ہیں
اس لیے تو یہ زخم چپ رہتے ہیں

اسکے تعلق سے بنے نغمےہونٹوں پہ
جب سے رشتہ ہوا ختم چپ رہتے ہیں

اپنی مانند کسی شجر کےجیسی ہے
فرق اتنا کہ ہم کچھ کم چپ رہتے ہیں

ہم بھی اسکے سب عیب بتا سکتے ہیں
پر رکھتے ہیں اسکا بھرم چپ رہتے ہیں


Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?


Download on google play Download on appstore