By: Sara Afzal
جب بھی تیری گلی سے آئے ہیں
درد دل میں بسا کے لائے ہیں
رات آئی اداسیاں لے کر
تیری یادوں کے گہرے سائے ہیں
تیرے شعروں پہ جاں نثار مری
تیرے الفاظ دل کو بھائے ہیں
پیار کر کے ملا ہے کیا ہم کو
زخم ہی زخم دل پہ کھائے ہیں
اجنبی تم دکھائی دیتے ہو
ہم بھی اب ہو گئے پرائے ہیں
روئیں گے جانے کب تلک سارہ
ایک لمحے کو مسکرائے ہیں
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?