Bazm e Urdu - The urdu poetry app

چاہت

By: kanwal naveed

نہ میں تیرے جیسی ھوں نہ تو میرے جیسا ہے
میں جانو میں کیسی ہوں تو جانے تو کیسا ہے

محبت اس کو بھی ہے ہم سے محبت ہم بھی کرتے ہیں
انکار اس کو بھی ہے چاہت کا انکار ہم بھی کرتے ہیں

سمندر کڑوا کڑوا سا ندی بھی ہے پیاسی پیاسی سی
کچھ نہ کچھ ادھورا ہے دونوں میں ہے اداسی سی

اپنا اپنا ہاتھ لیے ہم سنگ سنگ ہیں چل رہے
نہ لوٹیں گئے قیمتی ،گزر جو ہیں پل رہئے

تم ہماری طرف جو آتے ہو ہم تمہاری طرف چلے جاتے ہیں
ستم ظریفی ہے کنول قسمت کی، نہ تم پاتے ہو نہ ہم پاتے ہیں

 


Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?


Download on google play Download on appstore