By: Naveed Ahmed Shakir
اب تو کچھ بھی میرے پاس نہیں
کہ تیری یاد بھی مجھے راس نہیں
دوستی تجھ سے کی جب میں نے
سب نے کہا میں بندہ شناس نہیں
جانے کتنے غم عمر بھر کا سرمایہ بنے
پھر بھی خوش ہوں میں اداس نہیں
ہیں تیرے شہر کی عنا ئتیں آج بھی
تن پہ زخموں کے سوا لناس نہیں
کیا ہو گیا ہے تیری دنیا کو اے خدا
یہاں کسی کو کسی کا احساس نہیں
مرتا ہوں تو مر جاؤں میں بھی شاکر
میں وہ ہوں جو کسی کے لئے خاص نہیں
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?