By: وشمہ خان وشمہ
کبھی تو نے یہ سوچا ہے؟
کہ تیرے لفط سن لوں تو
مرے دل میں پزاروں پھول کھلتے ہیں
مرے کانوں کی شنوائی
خیالوں میں حسیں پیکر بناتی ہے
یہ تیری صندلی آواز
میری سانس کی کو کو
بڑھاتی ہے
کبھی تونے یہ سوچا ہے
بھلا کب تک نبھاۤؤں گی
مگر تو یاد رکھنا
ایک دن میں لوٹ آؤں گی
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?