By: اےبی شہزاد
دور تھے ہم بہت ہی قریب آگئے
بن کے دیوانے ہم خوش نصیب آگئے
اپنی امت بچانے کو آئے نبی
حشر میں سب کہیں گے طبیب آ گئے
نیکی کے راستے پر چلو مومنو
ہم کو رستہ دکھانے خطیب آ گئے
عرش پر خود بلایا ملاقات کی
رب سے مل کر خدا کے حبیب آ گئے
ہوتے نور و بشر کے ہیں جھگڑے یہاں
لوگ شہزاد کیسے عجیب آ گئے
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?