Bazm e Urdu - The urdu poetry app

دہشت گرد طالبان کے نام

By: Ishraq Jamal Ashar Chishti

کتنی لاشیں یہاں تدفین کو تیار ہیں آج
کتنی آنکھیں یہاں غصے سے شرربار ہیں آج

جنکے معصوم جواں بچوں کو مارا تم نے
ماتمی مائیں سہاروں کی طلبگار ہیں آج

تم نے بہنوں کے سروں سے یہاں آنچل جھپٹے
انکے سر کی وہ ردائیں ہمیں درکار ہیں آج

جنکو بے جرم و خطا تم نے یہاں قتل کیا
پا کے درجہ وہ شہادت کا تو سرشار ہیں آج

تم نے کم عمر جوانوں کو کیا ہے گمراہ
انکے ہاتھوں میں کھلونے نہیں ہتھیار ہیں آج

شہر و بازار و مساجد ہوں کہ تفریح گاہیں
خوف و دھشت کا تمہاری بنیں شہکار ہیں آج

تم نے بچوں کو یتیمی کے دئیے ہیں تحفے
ہر طرف اجڑے تباہ ہوتے یہ گھر بار ہیں آج

کل جنہوں نے تمہیں لاڈوں سے کبھی پالا تھا
وہ ہی مائیں یہاں ذلت سے شرمسار ہیں آج

نام اسلام کا لیکر جو عمل تم نے کیئے
کفر کہتا ہے کہ مسلم ہی سیاہ کار ہیں آج

مال و زر سے تمہیں جس جس نے بھی قوت بخشی
وہ بھی اس جرم کا حصہ ہیں سزاوار ہیں آج

تیری صورت میں اشہر کتنے مجاہد ان سے
رزم گاہوں میں ہوئے برسر پیکار ہیں آج


Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?


Download on google play Download on appstore