Bazm e Urdu - The urdu poetry app

دور ھٹو اے دشمن ملت !پاکستان ہمارا ہے

By: Abu Daud

جاگ اٹھے ہیں اہلسنت گونج اٹھا یہ نعرہ ہے
دور ھٹو اے دشمن ملت !پاکستان ہمارا ہے
ہم ہیں اہلسنت ہم نے پاکستان بنایا تھا
ہم نے ہی انگریز یہاں سے انگلستان بھگایا تھا
ہم نے ہی وہ پرچم تھاما جس پہ چاند ستارا ہے
جاگ اٹھے ہیں اہلسنت گونج اٹھا یہ نعرہ ہے
دور ھٹو اے دشمن ملت !پاکستان ہمارا ہے
فضل حق کا نعرہ حق ہے اب تک یاد زمانے کو
جس کا اک فتویٰ تھا کافی افرنگ کے لرزانے کو
اہلسنت کاوہ مجاہد جس سے باطل ہارا ہے
جاگ اٹھے ہیں اہلسنت گونج اٹھا یہ نعرہ ہے
دور ھٹو اے دشمن ملت !پاکستان ہمارا ہے
نعیم الدین، امیرملت،ابوالحسنات کو یاد کرو
بنارس کانفرس کی قدروقیمت کا احساس کرو
ہندو،فرنگی،گانگریسی ملا،سکھ کو لتاڑا ہے
جاگ اٹھے ہیں اہلسنت گونج اٹھا یہ نعرہ ہے
دور ھٹو اے دشمن ملت !پاکستان ہمارا ہے
ہر اک سنی عالم اب بھی رہبر ہے اس ملت کا
امریکی ازم جن کی نگاہ میں رستہ ہے ذلت کا
اللہ کے قرآن کے ہوتے ہر اک ازم ناکارہ ہے
جاگ اٹھے ہیں اہلسنت گونج اٹھا یہ نعرہ ہے
دور ھٹو اے دشمن ملت !پاکستان ہمارا ہے
امریکی اشارے پہ چلنے والو راہ راست مدینہ ہے
سرخ گوریلو عشق محمدؐکامیابی کا زینہ ہے
دنیا والو ہر لاء پر قانون الہی بھاری ہے
جاگ اٹھے ہیں اہلسنت گونج اٹھا یہ نعرہ ہے
دور ھٹو اے دشمن ملت !پاکستان ہمارا ہے
اپنے وطن کو ہم امریکی سازش سے بچائیں گے
دشمن کی ہر تصویر سے پردہ اٹھائیں گے
حق کے مقابل آئے کوئی کس میں اتنا چارہ ہے
جاگ اٹھے ہیں اہلسنت گونج اٹھا یہ نعرہ ہے
دور ھٹو اے دشمن ملت !پاکستان ہمارا ہے
نازک وقت ہے آؤ بھائیو !کفر کا سینہ چاک کریں
اپنا وطن ہے سارا اس کونا پاکی سے پاک کریں
پاکستان ہمارا ہے سارے کا سارا ہے
جاگ اٹھے ہیں اہلسنت گونج اٹھا یہ نعرہ ہے
دور ھٹو اے دشمن ملت !پاکستان ہمارا ہے
پاکستان کو اب سب مل کر پاکستان بنائیں گے
قبلہ اول اور کشمیر سے دشمن بھگائیں گے
دارالسلام سے کفرستان کو پھر للکارا ہے
جاگ اٹھے ہیں اہلسنت گونج اٹھا یہ نعرہ ہے
دور ھٹو اے دشمن ملت !پاکستان ہمارا ہے

Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?

Download on google play Download on appstore