Bazm e Urdu - The urdu poetry app

الیکشن کو عزت دو !!

By: نعمان صدیقی

انہوں نے کہ دیا ہے الیکشن ہوتے رہینگے
نگرانی کسی اور کی ہے نگراں ہوتے رہینگے

مخالف کو کیا قید لیکن یہ یاد رکھنا
قوم جاگ رہی ہے نگراں سوتے رہینگے

تاریخ رقم کر دی تاریخ سے بھی پہلے
نتیجہ سنا دیا ہے الیکشن ہوتے رہینگے

سرتاج کہ رہا ہے پیر مجھے جِتا دو
جیت کر بھی لیکن تاج اُچھلتے رہینگے

عوام بھی مجبور ووٹر بھی ہیں مظلوم
جبر کی گرمی میں وہ کب تک پگھلتے رہینگے

ووٹ کو ملے گی ، عزت نعمان اک دن
وہ بگاڑتے رہینگے اور ہم سنبھلتے رہینگے


Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?


Download on google play Download on appstore