Bazm e Urdu - The urdu poetry app

دیکھا جو دور پیار کا اک آسماں کے ساتھ

By: وشمہ خان وشمہ

دیکھا جو دور پیار کا اک آسماں کے ساتھ
منزل کی سمت چل پڑا پھر کارواں کے ساتھ

میں نے بھی شہر شہر میں دیکھا ہے جا بجا
دنیا کی ہر زباں سے ہے اردو زباں کے ساتھ

ویسے تو میری ذات کا حصہ ہے ایک شخص
پھر بھی وہ لکھ رہا ہے مری داستاں کے ساتھ

میدان کار زار میں دیکھا ہے ہر طرف
دشمن کے ہاتھ میں تو ہے تیغ و سناں کے ساتھ

دنیا میں ایک یہ مرے افکار ہی تو ہیں
رکھتے ہیں میری ذات کو جو جاوداں کے ساتھ

وشمہ مرے خیال کی دنیا میں ہر جگہ
چمکی ہے تیرے پیار کی اک کہکشاں کے ساتھ


Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?


Download on google play Download on appstore