By: وشمہ خان وشمہ
جب بھی چاہے سرِ بازار لگا دیتا ہے
تہمتیں مجھ پہ مرا یار لگا دیتا ہے
یہ الگ بات کہ رکھتا ہے پسِ درد مجھے
خواب میں چاند تو وہ چار لگا دیتا ہے
کس قدر ناز اٹھاتا ہے ترا دست ہنر
ناؤ کاغذ کی مری پار لگا دیتا ہے
خود ہی جی بھر کے وہ کرتا ہے جفا کی باتیں
اور داؤ پہ مرا پیار لگا دیتا ہے
میری اُس جیت کو اور چاہئے کیا ہے وشمہ
وہ مرے نام اگر ہار لگا دیتا ہے
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?