Bazm e Urdu - The urdu poetry app

مثالی

By: MeeR Hassan Khoso

محبت شرافت طریقت مثالی
شہہ دیں کی ہر اک ہے خصلت مثالی

بشر ان سے کیا کر سکے گا محبت
خدا کی ہے ان سے محبت مثالی

ہوا چاند جن کے اشارے سے دونیم
سبھی نے یہ دیکھی کرامت مثالی

نہ ہو خوشنصیبی سے کیوں میرا رشتہ
ملی ہے مجھے ان کی نسبت مثالی

جنہوں نے گداؤں کو بخشی ہے شاہی
ہے ایسی ہی ان کی سخاوت مثالی

تھے دشمن بھی ان کی صداقت کے قائل
ہے صادق امیں کی صداقت مثالی

دعا دشمنوں کی لیئے رب سے مانگی
محمد کی ہے یہ بھی عادت مثالی

فضل ہے ہمارے نبی کا جہاں پر
حسن ہے نبی کی فضیلت مثالی


Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?


Download on google play Download on appstore