By: عبدالحفیظ اثر
کوئی بے خود بنائے تو میں کیا کروں
ہوش میرا اڑائے تو میں کیا کروں
چشمِ ساقی نے تو مست کر ہی دیا
وہ نظر سے پلائے تو میں کیا کروں
مجھ کو معلوم کیا میں تو ہوں بے خبر
کوئی دل میں سمائے تو میں کیا کروں
پاس میرے کوئی دور ہو بھی کوئی
کوئی قربت بڑھائے تو میں کیا کروں
یہ محبت کی راہوں میں راحت ہی ہے
نہ سمجھ کوئی پائے تو میں کیا کروں
دید کی آرزو تو ہمیشہ رہے
کوئی خود کو چھپائے تو میں کیا کروں
کوئی گزرے جو دل سے نہ آہٹ ہی ہو
کوئی چھپ کر بلائے تو میں کیا کروں
اثر تو بے خودی میں کہاں کھو گیا
نہ پتہ کوئی پائے تو میں کیا کروں
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?