By: Shahzad anwar khan
نام احمد جہاں بھی لیا جائے گا
نور ہی نور محفل میں چھا جائے گا
اس گھڑی بھی میں بھینجوں درود آپ پر
جس گھڑی دم میرا ٹوٹتا جائے گا
راستے کی مصیبت ٹلے گی سبھی
پڑھتے پڑھتے جو صلے علیٰ جائے گا
خواب میں بھی ملے گی بشارت جسے
وہ یقینن مدینہ چلا جائے گا
اسکی قسمت کے تارے چمک جائے گے
نعت احمد پہ جو جھومتا جائے گا
ہر برائی جہاں سےنکل جائے گی
نور ایمان جب پھیلتا جائے گا
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?