By: الماس شبی
اِک نعت لکھیں اور سُنا لیں مدینے میں
ہم عید اس طرح سے منا لیں مدینے میں
سانسوں کا کیا پتہ کہ یہ آئیں نہ آئیں کل
آقا ﷺ ہمیں تو آج بُلا لیں مدینے میں
ہم چُوم لیں وہ در بھی وہ راہیں بھی دیکھ لیں
ہم دیپ چاہتوں کے جَلا لیں مدینے میں
آئے نظر جہاں سے یہ کعبہ بھی رات دن
چھوٹا سا ایک خیمہ لگا لیں مدینے میں
بیٹھے ہوئے ہیں ہم تو سبھی کام چھوڑ کر
جانے وہﷺ کب ہمیں بھی بُلا لیں مدینے میں
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?