By: kashif imran
گزر رہی ہے زندگی اپنی خطاؤں میں
اُڑا دیتے ہیں اچھی باتیں سبھی ہواؤں میں
عمل اپنے ہوگئے ہیں کچھ اس قدر بُرے
رہا کچھ بھی نہیں اثر اپنی دُعاؤں میں
مہر و وفا اور پیار و محبت کی راہوں میں
پڑے ہیں ہم جفاؤں میں ، وفاؤ ں میں
جو دیتے دکھ ہیں اوروں کو زمانے میں
پھر کیسے رہیں خوشیوں کی چھاؤں میں
خُدا کو بھی آخر منہ کاشف دکھانا ہے
تغیرکچھ تو کر لیں ہم اپنی اداؤں میں
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?