By: shahzad hussain sa'yal
درد کو ہم کلام کرتے ہیں
اہلِ دل یوں سلام کرتے ہیں
تیری محفل میں جو بھی آتے ہیں
زندگی تیرے نام کرتے ہیں
تیرے کہنے پہ جاں بھی دے جائیں
ہم ترا احترام کرتے ہیں
بات کرنے کو کچھ نہیں لیکن
لوگ جینا حرام کرتے ہیں
پھیل جاتی ہے ہر طرف خوشبو
وہ جہاں بھی قیام کرتے ہیں
ہجر میں اور اب نہیں جلنا
بات یہ صبحّ و شام کرتے ہیں
جن کا کرنا عذاب لگتا ہے
کیسے کیسے وہ کام کرتے ہیں
ہاتھ سے چھو کے پانی کو سائل
آب کو ہی وہ جام کرتے ہیں
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?