Bazm e Urdu - The urdu poetry app

ایسا !!! جانے کب تک ہو گا۔۔۔۔

By: Samreen Zaidi

ایسا
جانے کب تک ہوگا

گولی چلے گی نہ کوئی دھماکہ ہوگا
اغوا ہو گا نہ کوئی تاوان ہوگا
خون بہے گا نہ کوئی زخمی ہوگا
ایسا
جانے کب تک ہوگا۔۔۔

چوری ہوگی نہ کوئی ڈاکا ہوگا
پولیس ہوگی نہ کوئی ناکہ ہوگا
جیلیں ہوں گی نہ کوئی چھاپا ہوگا
ایسا
جانے کب تک ہوگا۔۔۔

ظالم سے ظلم کا حساب ہوگا
عادل سے عدل کا پرچار ہوگا
ہر کسی کو جرم سے انکار ہوگا
ایسا
جانے کب تک ہوگا۔۔۔

حقدار کو اس کو حق ملے گا
غربت کی چکی میں نہ کوئی پسے گا
آزادی سے ہر کوئی جیئے گا
ایسا
جانے کب تک ہوگا۔۔۔


Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?


Download on google play Download on appstore