By: Dr. Riaz Ahmed
یہ کیا کہہ دیا تم نے
کہ اب ہم کو بچھڑنا ہے
اکیلے رہ کے جینا ہے
زہر، تم سے جدائی کا
ہمیں ہر روز پینا ہے
نہیں قبول ہے تم سے بچھڑ کر اس طرح جینا
کہ جیسے روز کا مرنا
اگر منظور ہے تم کو بچھڑنا
اتنا تو کرنا
مجھے، جانے سے پہلے اِس جگہ
دفنا کے تم جانا
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?