By: UA
کس کی چاہت کس کی جستجو ہے
اور اس دل میں کس کی آرزو ہے
دل پریشاں نظر بھٹک رہی ہے
روح گردش میں کس کی کو بہ کو ہے
جبکہ خود کو تلاش کر لیا ہے
جستجو پھر یہ کس کی دوبدو ہے
جب میں خود آئینے کے سامنے ہوں
پھر یہ تصویر کس کی روبرو ہر
عظمٰی یہ آئینے سے پوچھو تو
کہ یہ تصویر کس کی خوبرو ہے
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?