By: Ishraq Jamal Ashar Chishti
جب دل کے ایک ساتھ ہی دورے پڑے تجھے
دن رات تیرے ساتھ بتانے پڑے مجھے
آرام سے پڑا تھا وہاں دل کو لے کے تو
لٹو کی طرح کاٹنے چکر پڑے مجھے
نخرے معالجوں کے تھے نرسوں کے نار تھے
سب ہی کے عشوئے غمزئے اٹھانے پڑے مجھے
بھنگی بھی گولڈلیف سے کم بات نہ کرے
لفٹ مین کو بھی پان پڑے بھیجنے مجھے
ہر شخص کا کھلا تھا وہاں مانگنے کو منہ
کس کس جگہ پہ نوٹ لٹانے پڑے مجھے
رخصت کا مرحلہ بھی عذابوں سے کم نہ تھا
پاپڑ نہ پوچھ بیلنے کتنے پڑے مجھے
حالت کو تیری دیکھ کر اشہر سے مجھ کو آج
سگریٹ کو ترک کرنے کے وعدے پڑے مجھے
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?