By: Muhammad Siddique Prihar
خوش نصیب ہیں جوتمہیں یادکرتے ہیں
دل کی ویران بستی کو آبادکرتے ہیں
غرورتکبرکی سزاہے یہ دنیا میں
نہیں دیکھ سکتے جنت خودایجاد کرتے ہیں
آجاؤ سرورکونین کی غلامی میں ابھی
غلاموں کو ہرغلامی سے آزادکرتے ہیں
لاتے ہیں تشریف مصطفی ان کے گھر میں
اپنے گھر میں جو منعقد میلادکرتے ہیں
جہاں سے بھی پکارتے ہیں آڑے وقت میں
ہرمشکل میں دیوانوں کی امدادکرتے ہیں
رسول کی خوشی میں اللہ کی خوشی ہے
بھیج کے درود دونوں کو شادکرتے ہیں
دیتا ہے اولاد خالق کائنات مگر اللہ والے
اسی کی عطاء سے صاحبِ اولادکرتے ہیں
مسترد کردیتے ہیں خواہشات جو نفس کی
حقیقت میں وہی لوگ بڑا جہاد کرتے ہیں
گزرتا نہیں وقت جن کا اطاعتِ مصطفی میں
سچ پوچھئے زندگی اپنی وہ بربادکرتے ہیں
حشرہوگا محبت کرنے والوں کے ساتھ
بتاؤ انہیں جو غیروں سے اتحادکرتے ہیں
عمل ہے ان کا دین نبی پر صدیقؔ
اللہ کے حقوق ادا حقوق العبادکرتے ہیں
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?