By: M.Asghar
جن کی زیادہ لوگوں سے یاری ہوتی ہے
کبھی کبھی ان کی خواری ہوتی ہے
پنڈلی کی مچھلی کھلانے کے قابل نہیں نئے عاشق
مسالہ مچھلی کھانے والی سوہنی پیاری ہوتی ہے
ایسے رشتے میں مساوات کبھی ہو نہیں سکتی
جہاں شوہر کم وزن اور بیوی بھاری ہوتی ہے
کسی غریب کے بچوں کو کوئی پیار نہیں کرتا
امیر کی اولاد ہر کسی کو پیاری ہوتی ہے
جب بھی اس کی نذر کرتا ہوں تازہ غزل
کہتی ہے اصغر کتنی پیاری شاعری تمہاری ہوتی ہے
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?