By: وشمہ خان وشمہ
اب جو اٹھتی نہیں نظر شاید
تیری یادوں کا ہے نگر شاید
جس کے چہرے پہ حادثہ ہے کوئی
اُس کو لگنے لگا ہے ڈر شاید
اب جو بیٹھی ہوں انجمن میں تری
اب نہ آئے گا میرا گھر شاید
اُس کی آنکھوں میں زندہ رہنے کا
اب ہے الزام میرے سر شاید
اُس نے غیروں سے بیت کر لی ہے
اُس کو میری نہیں خبر شاید
تیری میری چھپی ہے شہ سرخی
ایک اخبار میں خبر شاید
روز جس کے میں گیت گاتی ہوں
روز گھٹتی ہے یہ عمر شاید
ساتھ چھوڑا ہے آج وشمہ نے
میں بھی جاؤں گی آج مر شاید
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?