Bazm e Urdu - The urdu poetry app

تنِ خاکی میں روح قید ہو کے رہ گئی ہے

By: UA

تنِ خاکی میں روح قید ہو کے رہ گئی ہے
بدن میں جان جیسے قید ہو کے رہ گئی ہے

فشارِ خوں کبھی آہستہ کبھی تیز تر ہے
زندگی دھڑکنوں میں قید ہو کے رہ گئی ہے

مقفس باز کی طرح پروں کو پھڑپھڑاتی ہے
فضائی روح حدوں میں قید ہو کے رہ گئی ہے

حقیقی آئینے میں خود کو دیکھا تو نظر آیا
شبیہ اِس آئینے میں قید ہو کے رہ گئی ہے

حصارِ حدت ِ جنوں تیرے طفیل یہ عظمٰی
آتشی دائرے میں قید ہو کے رہ گئی ہے


Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?


Download on google play Download on appstore