Bazm e Urdu - The urdu poetry app

بے وفائی کی مشکليں

By: Amjad Islam Amjad

جو تم نے ٹھان ہی لی ہے
ہمارے دل سے نکلو گے
تو اتنا جان لو پيارے
سمندر سامنے ہوگا اگر ساحل سے نکلو گے
ستارے جن کی آنکھوں نے ہميں اک ساتھ ديکھا تھا
گواہی دينے آئيں گے
پرانےکاغذوں کی بالکونی سے بہت لفظ جھانکيں گے
تمہيں واپس بلائيں گے
کئی وعدے فسادی قرض خواہوں کی طرح رستے ميں روکيں گے
تمھيں دامن سے پکڑیں گے
تمہاری جان کھائيں گے
چھپا کر کس طرح چہرہ
بھری محفل سے نکلو گے
ذرا پھر سوچ لو جاناں
نکل تو جاؤگے شايد
مگر مشکل سے نکلو گے


Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?


Download on google play Download on appstore