By: Sobiya Anmol
جادو کرتا ہے وہ بس خاموش نظر سے
یہی جادو دیکھ رہی ہوں لمبی عمر سے
دلچسپ ہے اُسکا مست آنکھوں سے دیکھنا
میں خوش ہوں اُس کے مست منظر سے
زبان کھول نہ دے ٗ کہیں یہ ادا نہ چھوڑ دے
اظہارِ وفا نہیں کرتی مَیں اِسی ڈر سے
دُعائیں لیتا ہے لمبی لمبی دِکھا کے آنکھیں
داد لیتا ہے وہ شام و سحر اِسی ہنر سے
پیاس کا وسیع سمندر ہیں وہ مدہوش آنکھیں
خود مے و جام بھی ٗٗٗ یہ چرچا ہے شہر سے
جو پڑا تھا گھائل اِک عمر سے دشت میں
جی اُٹھا دیوانہ اُس کی اِک ہی لہر سے
للچا گئی روح زندگی پانے کے لیے پل میں
کام لے رہی تھی اندھیر نگروں میں صبر سے
اُس کا آنا ہی عذاب و زوال ہوتا ہے
صدائیں اُٹھنے لگتی ہیں دیوانوں کی قبر سے
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?