By: Rukhsana Kausar
میری وفاِ زیست کی خاموش گزر گاہیں
اس دل میں لیے پھر رہی ہو ں اُ س کی یادیں
اک با ر اُس کا دیکھنا کہ دل میں اُتر جانا
کم نہ تھیں وہ قیامت خیز آنکھیں
میں ٹوٹ کے سمٹی تھی اُس جنت سی ذات میں
وہ شام کا ڈھلنا اور اُس کی پناہ گاہیں
اُس کی ذات کا ہر شور یو ں ٹھہرہ میر ے اندر
وہ چُپ بھی رہتا ہے تو سُن لیتی ہوں اُس کی آہیں
وہ یو ں بیٹھ جاتا ہے پلکو ں کے دریچوں میں
کہ میں بھول نہیں پاتی اُس کی جلوہ گاہیں
اب تو یو ں عقیدہ سا ہے اُس کی ذات سے
میں نبھا جاؤں گی لحد تک اپنی وفائیں
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?